• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچھی کارکردگی نہیں دکھائی تنخواہ 30 فیصد کم لونگا، کیڈمور

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی سے تعلق رکھنے والے انگلش کرکٹر ٹام کوہلر کیڈ مور نے سوشل میڈیا پربیان میں اپنی تنخواہ 30 فیصد کم لینے کا اعلان کیا ہے۔ان کہنا تھا کہ میں پی ایس ایل کے ناک آؤٹ میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا۔ اس لیے اپنے کنٹریکٹ کے مطابق تنخواہ لینے کے بجائے 30 فیصد کم پیسے لوں گا۔