• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ ون عبدالواحد بازئی کی عدالت نے دوہرے کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم نعمت اللہ کو جرم ثابت ہو نے پر سزائے موت کا حکم سنایا عدالت نے ملزم کو پستولا بر آمد ہونے کے مقدمے میں بھی جرم ثابت ہو نے پر بھی تین سال قیدکی سزا کا حکم سنایا۔استغاثہ کے مطابق ملزم نعمت اللہ نے 4نومبر 2021ء کو پو لیس تھا نہ زرغون آباد کو ئٹہ کی حدود میں فائرنگ کر کے اپنی بہن (ر)اور جلال الدین نا می شخص کو فا ئرنگ کر کے قتل کردیا تھا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیاتھا اور چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔ سزا سنائے جانے کے بعد ملزم کو جیل منتقل کر دیا گیا۔سرکار کی جانب سے مقدمے کی پیروی اے ڈی پی پی ریاض احمد نے کی۔
کوئٹہ سے مزید