• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینار پاکستان جلسہ میں بھرپور شرکت کریں گے، سنی اتحاد کونسل

لاہور(خبرنگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مینار پاکستان جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے۔ جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔حکومت فساد اور انتشار کی بجائے انتخابات کروائے۔زمان پارک میں لاقانونیت کا ذمہ دار رانا ثنااللہ اور محسن نقوی ہے۔حکمران ماڈل ٹاؤن کی طرز پر ایک اور سانحہ چاہتے ہیں۔ جلسہ میں شرکت کےلئے تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ زمان پارک نے حکومت کے خاتمے کی بنیاد رکھ دی ہے۔اجلاس سے صاحبزادہ حسن رضا،سید جواد الحسن کاظمی،ارشد مصطفائی،محمد خالد نور،ملک بخش الٰہی،میاں فہیم اختر،الحاج محمد اکبر نقشبندی،راؤ حسیب احمد، الحاج سرفراز احمد تارڑ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔