لاہور( خصوصی رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر کے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کا ڈیٹا ڈیجیٹل ڈیش بورڈ پر منتقل کیا جائے گا۔ اس فیصلے کا اعلان پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت سی ای او ذوالفقار احمد بھون نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او صاف پانی اتھارٹی نے بتایا کہ ہر واٹر فلٹریشن پلانٹ پر ایک مخصوص کوڈ نصب کیا جائے گا۔