لاہور(خبرنگار) عظیم صوفی بزرگ حضرت سیّد شاہ جمال قادریؒ کے 399ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز رسمِ چادر پوشی سے ہوا۔ سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے مزارِ اقدس پر چادر پوشی سے عرس کی تقریبات کا افتتاح کیا اور ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ صوفیاء کرام کی تعلیمات امن، رواداری اور انسان دوستی کی ضامن ہیں۔