لاہور(نیوز رپورٹر) ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے آئرس سسٹم میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکنیکی مسائل اور بار بار سسٹم ڈاؤن ہونے کے باعث ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پریکٹیشنرز کو انکم ٹیکس گوشوارے فائل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔