لاہور(خصو صی رپورٹر)صوبائی وزیر و کو چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان بلال یاسین نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے لاہور دورے اور سیاسی طرز عمل پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سرکاری پروٹوکول کی آڑ میں ایک بار پھر 9 مئی کے بیانیے کو تقویت دینے کی کوشش کی۔ بلال یاسین نے کہا کہ پنجاب میں کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔