• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہٹ فلم کے لئے کون سی چیز ضروری ہے؟ صحافی کا راج کمار راؤ سے سوال

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار راج کمار راؤ نے ہٹ فلم کا راز  مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں راج کمار راؤ دیا مرزا کے ہمراہ آنے والی نئی فلم ’ بھید‘ کی پروموشن کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ ’ایک فلم کو کون سی چیز ہٹ بناتی ہے؟‘

اداکار نے ہٹ فلم کا راز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ کی فلم درمیانے درجے کے بجٹ کی ہے تو اس میں کچھ ایسا خاص اور نیا ہونا چاہئے جس کا چرچہ زبان زد عام ہوسکے۔

اس فلم میں کچھ ایسا ہونا ضروری ہے جس کا ذکر لوگ آپس میں کرسکیں، جب آپ کی فلم کے بارے میں بات ہوگی تب ہی وہ کامیاب ہوگی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلم زبان کی حد تک محدود نہیں ہے کہانی کسی بھی زبان میں پیش کی جاسکتی ہے بس اس کا انداز کچھ ایسا ہونا چاہئے کہ لوگ اس کے بارے میں بات کریں۔

انہوں نے ذاتی تعلقات کو بھی فلم کی کامیابی کا اہم جز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب آپ کنتارا جیسی فلم کو ہی دیکھ لیجئے جو پورے ہندوستان میں مقبول ہے اور کامیاب بزنس کر رہی ہے۔ 

اب اگر مجھے سے 10 لوگ یہ سوال کریں گے کہ کیا آپ نے فلم دیکھی؟ اور اگر میں نے نہیں دیکھی ہوگی تو ان کے سوال کرنے پر تجسس پیدا ہوگا اور میں نہ چاہتے ہوئے بھی دیکھوں گا، پھر چاہئے فلم کسی بھی زبان میں کیوں نہ ہو‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید