• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممنوعہ فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن پی ٹی آئی درخواست پر محفوظ فیصلہ کل سنائے گا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی۔

الیکشن کمیشن گواہان پر جرح کی پی ٹی آئی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ کل سنائے گا۔

الیکشن کمیشن کاز لسٹ کے مطابق ای سی پی میں کل فارن فنڈنگ کیس پر دلائل بھی ہوں گے۔

ای سی پی کے مطابق پی ٹی آئی نے درخواست دی تھی کہ گواہان پر جرح کے لیے موقع دیا جائے۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں کہا گیا کہ اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے اُن کے اکاؤنٹنٹ کو گواہان پر جرح کا موقع دیا جائے۔

اکبر ایس بابر نے 2018ء میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی فنانشل بورڈ کے ممبران کی جرح کرنے کی درخواست کی تھی۔

پی ٹی آئی نے اکبر ایس بابر کی درخواست کی مخالفت کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید