• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے مختلف صوبوں میں مٹی کے طوفان کے الرٹ جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین کے دارالحکومت بیجنگ اور مختلف صوبوں میں مٹی کے طوفان کے الرٹ جاری کردیے گئے۔

حکام کے مطابق گرد آلود ہواؤں سے بیجنگ اور کئی صوبوں میں حد نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ماہرین موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈرائیورز محتاط رہیں، کئی علاقوں میں حد نگاہ کم ہو جائے گی، مٹی کا طوفان جنوبی چین کی جانب بڑھنے کے بعد کمزور پڑ جائے گا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کئی دنوں سے گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق بیجنگ میں گرد آلود ہواؤں کے باعث فضائی آلودگی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید