• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمن اور منال نے معاملہ سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ملازمین کو بقایاجات کی ادائیگی کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاروں ایمن خان اور منال خان نے سابق ملازم علی حامد کی جانب سے غیر پیشہ ورانہ رویے کے الزامات سامنے آنے پر   اپنے تمام ملازمین کو بقایاجات کی ادائیگی کردی۔

علی حامد نامی ایک صارف نے ایمن اور منال پر غیر پیشہ ورانہ رویّہ اختیار کرنے اور وقت پر تنخواہیں نہ دینے کا الزام عائد کیاتھا۔

تاہم اب علی حامد نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی حمایت کی اور بتایا کہ اب مجھ سمیت تمام ملازموں کے بقایاجات ادا کردیے گئے ہیں۔

بعد ازاں، اُنہوں نے اپنی اس انسٹا پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔

واضح رہے کہ علی حامد نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک تفصیلی نوٹ لکھا تھا۔

اُنہوں نے اس نوٹ میں لکھا کہ 6 ماہ اپنی محنت کے معاوضے کی بھیک مانگنے کے بعد اب میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ’ایمن منال کلوسیٹ‘ میں کام کرنے کے اپنے برے تجربے کے بارے میں سوشل میڈیا پر لکھ سکوں۔

اُنہوں نے لکھا کہ میں ایک سال سے ایمن اور منال کا ملازم ہوں لیکن بڑے نام ہونے کے باوجود انہوں نے مجھے وقت پر تنخواہ ادا نہیں کی اور جب تنخواہ کے لیے ملازمین کی جانب سے ایمن اور منال کے بھائی معاذ کو میسج کیا تو ان کا یہی کہنا تھا کہ وہ اگلے ہفتے تنخواہ اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردیں گے لیکن ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی تنخواہ نہیں ملی۔


علی حامد نے لکھا کہ ان لوگوں نے میری اور کئی دیگر ملازمین کی 6 ماہ کی تنخواہ ابھی تک ادا نہیں کی ہے لیکن اُنہوں نے صرف لحاظ کی وجہ سے اب تک کچھ نہیں کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید