• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی رہنما پر قاتلانہ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی


نیو کراچی میں مذہبی رہنما سلیم کھتری پر قاتلانہ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

فوٹیج میں دو افراد کو دکان کی طرف جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوکان پر پہنچ کر ملزمان نے فائرنگ کی۔

فائرنگ کرکے ملزمان کو بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان نے مین روڈ پر موٹر سائیکل کھڑی کی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق اس قاتلانہ حملے کی واردات میں چار ملزمان تھے۔ دو ملزمان دوکان کے قریب آئے اور مقتول سلیم کھتری کو ٹارگٹ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو ملزمان بیک اپ پر موجود تھے۔ سی سی ٹی وی کی مدد اور دیگر شواہد سے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

قومی خبریں سے مزید