• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت نے تھلاوی سے متعلق خبر کو فلم مافیا کا جعلی پروپیگنڈا قرار دے دیا

بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت نے اپنی فلم تھلاوی کے ڈسٹری بیوٹرز کے 6 کروڑ کی واپسی کے مطالبے کی خبر کو مسترد کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کنگنا رناوت نے اپنی فلم سے متعلق چل رہی خبروں پر ردعمل دیا ۔

انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ ایک نیوز آرٹیکل بھی شیئر کیا اور اُسے فلم مافیا کا جعلی پروپیگنڈا قرار دیا۔

کنگنا رناوت نے فلم تھلاوی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلم نے اپنی ریلیز سے پہلے ہی اخراجات پورے کرلیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تھلاوی فلم جو 2 سال پہلے فروخت کی گئی تھی، اُس کے ڈسٹری بیوٹرز کی جانب سے 6 کروڑ کی واپسی کے مطالبے کی خبر افواہ ہے۔

بالی ووڈ کوئین نےمزید کہا کہ میں نے تو اپنی فلم ایمرجنسی بھی اُسی ڈسٹری بیوٹر کو بیچ دی ہے، جسے دو سال پہلے تھلاوی فروخت کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے بارے میں بہت سی جعلی خبریں زیر گردش ہیں، برائے مہربانی انہیں نظر انداز کریں، دراصل میرے مخالفین کی جلی پڑی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید