• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک (اے ایف پی)اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا ہے کہ بنی نو ع انسان کے لئے پانی کی موجودگی خطرناک حد تک کم ہوتی جارہی ہے،دن بدن پانی کی کمی اور آبادی میں اضافہ ہوتا چلاجارہا ہےجو خطرات کو قریب کررہا ہے،یہ بات انہوں نے بدھ کو گلوبل باڈی کے تحت پانی کی فراہمی کے موضوع پر پہلے اجلاس میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پانی کی فراہمی کے قدرتی نظام کو تباہ کردیا ہے۔ اجلاس میں ایک درجن کے قریب ممالک کے سربراہوں سمیت 6500شرکاء نے شرکت کی۔ اینتھونی گوتھریس کا کہنا تھا کہ ہم پانی کو بے دردی سے ضائع کررہے ہیں اور عالمی درجہ حرارت کی وجہ سے فضا میں بکھیر رہے ہیں۔ یو این واٹر اور یونیسکو کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہمارے پاس کہیں بہت زیادہ پانی ہے اور کہیں پانی کی شدید قلت ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید