• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: رمضان میں جعلی مشروبات کی بڑی سپلائی ناکام

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

ملتان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رمضان المبارک میں جعلی مشروبات کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملتان میں غلہ منڈی سے معروف برانڈز کے نام سے جعلی مشروبات تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ 500 لیٹر مضرِ صحت سیرپ تلف کر دیا گیا، جبکہ 300 لٹر تیار شدہ جعلی مشروبات اور جعلی ڈرنکس سپلائی کرنے والا لوڈر رکشہ بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے بیوریجز پلانٹ کے مالک کے خلاف تھانہ ممتاز آباد میں مقدمہ بھی درج  کرا دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید