وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت اور توڑ پھوڑ کے دو مقدمات درج کرلیے گئے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مسلح جتھوں کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس پر 28 فروری کو حملہ کیا، توڑ پھوڑ کی۔
ان کا کہنا تھا کہ 18 مارچ کو بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی مسلح جتھے لائے اور توڑ پھوڑ کی۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کارِ سرکار میں مداخلت اور توڑ پھوڑ کے دو مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ انکوائری کےلیے مشترکہ تحقیقات ٹیم (جے آئی ٹی) بنادی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔