• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کی تعیناتیاں وومن یونیورسٹی کے ذریعے کرنے سے میرٹ پامال ہوگا، بی این پی

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء بی ایس او کے سابقہ چیئرمین نذیر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت محض رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لئے میرٹ کا راگ الاپ رہی ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ اساتذہ کی تقرری جیسے اہم کام اور فرض کو سردار بہادر وومن یونیورسٹی کو ٹھیکے پر دے کر میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔اب اساتذہ کی پوسٹیں مند پسند لوگوںکو دی جائیں گی یا پھر یہ اسامیاں فروخت ہوجائیں گی اور ماضی کی طرح ایک بار پھر باصلاحیت اور حق دار نوجوانوں کی حق تلفی ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ جس یونیورسٹی میں اکثریتی عملہ گزشتہ کئی سال سے میرٹ کے برخلاف تعیناتی ہوتی رہی ہے اب کس طرح میرٹ کی زمہ داری اسے دی جاسکتی ہے جبکہ بلوچستان میں پولیس یا پٹواری کی آسامیوں پرتعیناتی کا کام جب پبلک سروس کمیشن کو دیا جاسکتا ہے تو اساتذہ کے اسامیوں کو اجلت میں پرکرکے آئندہ آنے والی نسلوں کو تباہ کیا جائے گا کیونکہ پھر یہی لوگ آئندہ دہائیوں تک شعبہ تعلیم پر مسلط رہیں گے۔
کوئٹہ سے مزید