• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس میں ضم ہونیوالےلیویز اہلکاروں کی تربیت کا آغاز

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پولیس میں ضم ہونے والےلیویز اہلکاروں کی پولیس ٹریننگ کالج میں تربیت کا آغاز ہو گیا مجموعی طور پر 772 اہلکار تربیت اور رہائش کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں بی ایریا سے اے ایریا میں ضم ہونے والے سابق لیویز اہلکاروں کو بہترین سطح پر تربیت کا کام یکم جنوری 2026سے شروع ہو چکاہے یہ تربیتی پروگرام تین ماہ پر مشتمل ہو گادوران ٹریننگ جوانو ں کو جسمانی تربیت ،ہتھیاروں کے استعمال، نشانہ بازی ،دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرنے کی مہارت دی جاتی ہے عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کے لیے شہریوں کے ساتھ باوقار، غیر جانبدار اور منصفانہ سلوک جبکہ قانون کی یکساں عملداری کے تحت بلا امتیاز قانون کے نفاذاورجرائم کی پیشگی روک تھام کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ پولیسنگ اور کمیونٹی کی شراکت کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے اس حوالے سے کمانڈنٹ پی ٹی سی نے بتایا کہ تربیت کے دوران زیر تربیت اہلکاروں کو بہتر اور معیاری تربیتی ماحول فراہم کرنے کے لیے رہائشی بلاکس کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے تاکہ اہلکاروں کو آرام دہ اور محفوظ رہائش سہولیات میسر آ سکیں انہوں نے بتا یا کہ اہلکاروں کے لیے موجودہ اورایک اور نیا تعمیر شُدہ میس ہال میں صاف اور معیاری کھانا فراہم کرنے کی سہولیات موجود ہیں اہلکاروں کی جسمانی فٹنس اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے جدید فٹسال گراؤنڈ قائم کیا گیا ہے جبکہ پریڈ گراؤنڈ کو تربیتی تقاضوں کے مطابق بہتر ہموار اور محفوظ بنایا گیا ہےکمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج شہزاد اکبر نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا بنیادی مقصد سابق لیویز اہلکاروں کے معیارِ زندگی کو بہتر بناناہے۔
کوئٹہ سے مزید