کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری زراعت ایگر یکلچر اینڈ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹس بلوچستان نور احمد پرکانی ،اسپیشل سیکرٹری انیس طارق گورگیج ،ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت مسعود احمد بلوچ نے کہا ہے کہ رواں ماہ اسلام آباد میں ہونے والی پاک چائنا ایگری انویسٹمنٹ کانفرنس دونوں ممالک کے اقتصادی،زرعی تعلقات کو مزیدمستحکم کرے گی بلوچستان کے سرمایہ کار،تاجر ،زمیندار،ٹرانسپورٹر و دیگر اس سلسلے میں ایسی تجاویز دیں جن میں چائنا کے سرمایہ کاروں کیلئے جوائنٹ وینچر و دیگر کے مواقع موجود ہوں ہم بلوچستان کے تازہ پھلوں،سبزیوں ،گوشت و دیگر کی ویلیو ایڈیشن کرکے انہیں عالمی منڈیوں تک پہنچانے کا سامان کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،سمال چیمبر، پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس، زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان اور ٹرانسپورٹ،فروٹ اینڈ ویجی ٹیبلز ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیااس موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے سابق صدر وسینئر ممبر جمعہ خان بادیزئی،سمال چیمبر کے جمعہ خان نورزئی،زمیندار ایکشن کمیٹی کے محمد کاظم اچکزئی و دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں زراعت،گلہ بانی ودیگر پیداواری شعبہ جات میں بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے مگر ویلیو ایڈیشن نہ ہونے،کولڈ اسٹوریج،کولڈ چین،ٹریٹمنٹ پلانٹس کی عدم فعالیت ودیگر مسائل اس سلسلے میں آڑے آرہے ہیں بلکہ ان پر عمل درآمد کیلئے اقدامات بھی ہونے چاہیئیں اس موقع پر آصف کاکڑ نے بریفنگ دی۔