کراچی میں سٹی اسٹیشن کے قریب اسٹیٹ لائف کے گودام میں آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ گودام میں پرانا فرنیچر رکھا تھا جو جل گیا۔
رپورٹس کے مطابق دو فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق پنکی کے 6 بھائی اور 4 بہنیں ہیں، انمول عرف پنکی کے 3 بھائیوں کا مجرمانہ ریکارڈ سامنے آیا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق پنکی نے کراچی میں ماہانہ 2 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
منشیات فروش انمول عرف پنکی کی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے
ذرائع کے مطابق سی سی ڈی نے بھی انمول عرف پنکی کے نیٹ ورک سے متعلق باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔
کراچی میں شدید گرمی کے دوران بھی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا 13 جون 2002ء کا بریت کا فیصلہ بحال کرتے ہوئے انور سیف اللّٰہ کی سزا کے خلاف نظرِ ثانی درخواست منظور کر لی۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی سرکاری اور نجی جامعات میں ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلوں کے لیے نئی پالیسی نافذ کرتے ہوئے جی آر ای/ہیٹ جنرل اور متعلقہ سبجیکٹ ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے، نئی پالیسی کا اطلاق فال 2026ء کے داخلوں سے ہوگا۔
کراچی میں غیر قانونی طور پر فارن کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اجلاس میں کئی سیکیورٹی امور کا جائزہ لیا گیا اور خطےمیں بدلتی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں علاقائی و عالمی صورتِ حال اور برادر ممالک کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید جھڑپ کے دوران پاک فوج کے فیلڈ آفیسر سمیت 5 جوان شہید ہوگئے۔
محکمہ اینٹی کرپشن نے خزانے کو نقصان پہنچانے والے 12 افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے ارکان اقبال آفریدی اور جنید اکبر لڑ پڑے۔
کراچی ضلع شرقی کے علاقے خدا داد کالونی قبرستان کے قریب 35 کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کا چرس برآمد ہوا۔
سندھ کے گورنر سید محمد نہال ہاشمی نے بدھ کو گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر پاکستان کی جانب سے ممتاز ماہر تعلیم اور سندھ کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی کو صدارتی ایوارڈ "ستارہ امتیاز" سے نوازا۔