• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ زاہد نے رمضان کی مناسبت سے حمد ’معاف کردے‘ریلیز کر دی

بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار مصطفیٰ زاہد نے رمضان المبارک کی مناسبت سے حمد ’معاف کردے‘ریلیز کر دی۔

اس حمد کو محمد معین نے تحریر کیا، دھن فخر عباس نے ترتیب دی، عاطف علی اور فرحان گیلانی نے پروڈیوس کیا جبکہ ڈائریکٹر محمد ماجد ہیں۔

مصطفیٰ زاہد کی حمد کو ایک میوزک کمپنی کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا ہے۔

رمضان مبارک کی مناسبت سے تیار کی گئی حمد باری تعالیٰ کو میوزک چینلز اور سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

اس حوالے سے گلوکار مصطفیٰ زاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حمد باری تعالیٰ میرے پرستاروں کے دل کی آواز بنے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حمد پڑھ کر، سن کر، روحانی کیفیت محسوس کی، اس کی ویڈیو کو جارجیا کے خوبصورت مقامات پر عکسبند کیا گیا ہے۔

 حمد ریلیز ہوتے ہی لاکھوں صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید