کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی شوٹنگ بال اور باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمدخان اور سیکریٹری اطلاعات عظمت اللہ خان نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی لیئق احمدسے ان کے دفترمیں ملاقات کی اس موقع پر پرنسپل سیکریٹری محمد خالد خان بھی موجود تھے غلام محمد خان نے کراچی میں شوٹنگ بال کھیل اور باسکٹ بال کھیل کے مسائل سے ایڈمنسٹریٹر کو آگاہ کیا اور ان سے درخواست کی کہ اسپورٹس کمپلیکس پر جلداز جلد باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر مکمل کرکے بائونس کلب جس نے یہ کورٹ بنایا تھا ان کے حوالے کیا جائے جبکہ کمپلیکس میں ایک شوٹنگ بال کورٹ بھی تعمیر کیا جائے کیونکہ اس کمپلیکس پر شوٹنگ بال کے کئی آل پاکستان ٹورنامنٹس بھی منعقد ہوچکے ہیں غلام محمدخان نے ایڈ منسٹریٹر کے دور میں کھیلوں کی سرپرستی کرنے پر لئیق احمدسے اظہار تشکر کیا ۔