• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بونیر: غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مشینری چوری کا مقدمہ درج

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مشینری چوری کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق مشینری چوری کا مقدمہ 4 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

ڈی پی او بونیر کے مطابق پولیس نے مقدمے میں نامزد ملزم فیض زادہ سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم واجد خان اور دوسرے فی الحال مفرور ہیں،جن کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

گزشتہ دنوں ڈاکو سوات سے بونیر منتقلی کے دوران مائننگ کمپنی کی کروڑوں روپے کی مشینری اسلحے کے زور پر لے اڑے تھے۔

کینیڈین کمپنی نے الزام لگایا تھا کہ ملزمان نے پولیس کے پاس جانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پولیس نہ تو واقعے کا مقدمہ درج کررہی ہے اور نہ ہی مشینری واپس دلوا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید