ایشیاء کپ 2023ء میں بھارت کے میچز پاکستان میں نہیں ہوں گے جبکہ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشیاء کپ کے دیگر میچز پاکستان میں ہی ہوں گے اور اس حوالے سے فارمولے پر عمل ہونے کی قوی امید ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نئے فارمولے کی منظوری دے گی، ایشیاء کپ کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے پر تیسرے ملک میں میچز کا فارمولا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشیاء کپ کے لیے پاکستان کے نئے فارمولے کا اگلے چند روز میں فیصلہ متوقع ہے، اس پر عمل ہوا تو پاکستان ورلڈ کپ کے میچز بھی تیسرے ملک میں کھیلے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے فارمولے پر عمل کی صورت میں پاکستان رواں برس ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گا اور اس بارے میں پی سی بی نے آئی سی سی اور اے سی سی حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے ورلڈ کپ کے میچز سری لنکا اور بنگلا دیش میں کرانے کے لیے غور کیا جا رہا ہے۔