• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسکو شدید مالی بحران کا شکار، وزیرِ اعلیٰ کا وزیرٍ اعظم کو خط

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اعظم خان نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے مالی مسائل سے متعلق وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اعظم خان نے خط میں وزیر ِاعظم شہباز شریف کو بتایا ہے کہ پیسکو کو سالانہ 200 ارب روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خط میں درخواست کی گئی ہے کہ پیسکو شدید مالی مشکلات کا شکار ہے، اس لیے بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیوں کی صوبوں کو منتقلی سے متعلق وزراء کی کمیٹی قائم کی جائے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ وفاق پیسکو کو صوبے کے حوالے کرنا چاہتا ہے جبکہ موجودہ صورتحال میں صوبائی حکومت پیسکو کا انتظام لینے کو تیار نہیں ہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ 200 ارب روپے سالانہ خسارے اور 30 ارب روپے کے بقایاجات نہیں مل رہے ہیں۔

خط میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ پیسکو منتقل کرنے سے صوبے کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا، پیسکو کو صوبے کےحوالے کرنا ہے تو پاور ہاوسز اور ان کی آمدن بھی صوبےکو دی جائے۔

قومی خبریں سے مزید