کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے اولڈ سٹی ایریا کی بولٹن مارکیٹ میں بڑی کارروائیاں کی۔
کسٹمز ترجمان کے مطابق اینٹی اسمگلنگ یونٹ نے چھاٹی لین، میریٹ روڈ اور مارکیٹ کوارٹرز میں گوداموں پر چھاپے مارے۔
ترجمان نے بتایا کہ کامیاب چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 16 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان پکڑا کیا گیا۔ ضبط شدہ سامان میں غیرملکی اسمگل شدہ اشیاء کا ذخیرہ شامل ہے۔
ترجمان کے مطابق غیرملکی سگریٹ، بھارتی گٹکا، تمباکو کی اقسام، ویلو پولر نکوٹین اور ویپ فلیور بھی ضبط شدہ سامان میں شامل ہے۔
ترجمان نے کہا کہ تمام ضبط شدہ سامان کلیکٹریٹ منتقل کر کے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔