• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا چیئرمین واپڈا نے قائد اور اپنی تصویر ساتھ لگانے کا کہا؟ سچائی سامنے آگئی


کیا چیئرمین واپڈا نے بانی پاکستان اور اپنی تصویر کو ایک ساتھ لگانے کا حکم دیا تھا؟ جیو فیکٹ چیک حقائق کی جانچ کے بعد سچائی منظر عام پر لے آیا۔

واپڈا حکام کے مطابق نوٹی فکیشن میں تصاویر ساتھ لگانے کا نہیں بلکہ مناسب جگہ پر آویزاں کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

تاہم جیو فیکٹ چیک کو موصول ہونے والی نوٹیفکیشن کی کاپی کے مطابق یہ حکم بھی 10 مارچ کو واپس لے لیا گیا تھا ۔

گزشتہ ماہ متعدد سوشل میڈیا صارفین نے الزام عائد کیا تھا کہ واپڈا نے اپنے ملازمین کو "پروجیکٹ، دفاتر یا اداروں" میں بانی پاکستان کے ساتھ چیئرمین واپڈا کی تصویر لگانے کا حکم دیا ہے ۔

قومی خبریں سے مزید