• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد نے اپنے پارٹی صدر پرویز الہٰی کو ہانڈی مسالا قرار دیدیا

فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے پارٹی کے صدر پرویز الہٰی کو ہانڈی مسالا قرار دے دیا۔

فواد چوہدری اپنی ہی جماعت کے صدر کے خلاف بول پڑے۔

ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الہٰی کوئی عوامی لیڈر نہیں، انہیں تو ہم نے ایسے رکھا ہوا ہے جیسے ہانڈی میں مسالا ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جس طرح ہانڈی میں سارے مسالے چاہیے ہوتے ہیں اسی طرح پرویز الہٰی بھی ہماری ہانڈی کا ایک ضروری مسالا ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی عوامی لیڈر نہیں، عوامی لیڈر تو عمران خان ہیں۔

قومی خبریں سے مزید