• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ: تفتیش مکمل، چالان پر پراسیکیوشن کے اعتراضات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سانحہ گل پلازہ کیس کی تفتیش چھ ماہ میں مکمل، چالان پراسیکیوشن کو جمع کروا دیا گیا۔ پراسیکیوشن نے چالان پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے پولیس کو واپس کردیا۔

کراچی کے نبی بخش تھانے میں سانحہ گل پلازہ کیس کی تفتیش مکمل کی گئی، جمع کرائے گئے چالان پر پراسیکیوشن نے اعتراضات عائد کردیے۔

تفتیشی افسر کو چالان درست کرنے کےلیے واپس کردیا گیا، پراسیکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ چالان جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے ساتھ منسلک کیا جائے۔

پراسیکیوشن نے کہا کہ پولیس نے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیج حاصل نہیں کی، عمارتوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جائے۔

گل پلازہ میں 17 جنوری 2026 کو لگنے والی آگ میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید