• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور،17 سالہ گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ماڈل ٹاؤن لاہور میں17 سالہ گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو مل گئی۔

پولیس حکام کے مطابق ماڈل ٹاؤن لاہور میں گھریلو ملازمہ کی زیادتی کے بعد ہلاکت کیس میں پیشرفت ہوئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گھریلو ملازمہ کی موت کی وجہ غیر معیاری اسقاط حمل کو قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسقاط حمل کے عمل کے باعث متعدد پیچیدگیاں پیدا ہوئیں، ٹانکوں سے پس بہہ رہا تھا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق گھریلو ملازمہ کا اسقاط حمل رائیونڈ روڈ پر واقع ایک نجی کلینک پر کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق اسقاط حمل کے بعد طبیعت خراب ہونے پر لڑکی کو 27 اپریل کو سروسز اسپتال لایا گیا تھا، سروسز اسپتال میں گھریلو ملازمہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید