پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کل اسلام آباد ہائیکورٹ کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس میں بھی ممکنہ طور پر پیش ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے مقدمات میں ضمانت کیلئے رجوع کریں گے، مقدمات میں عمران خان کا انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کرنے کا امکان ہے۔
عمران خان لیگل ٹیم کے ہمراہ اے ٹی سی جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش ہوں گے، عمران خان کا پہلے جوڈیشل کمپلیکس، پھر اسلام ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے، عمران خان 5 مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کرنے کےلیے ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔
عمران خان جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کےلیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے جو تھانہ سی ٹی ڈی، گولڑہ اور رمنا میں درج کیے گئے تھے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کل صبح تقریباً 6 بجے اپنے 2 سینئر وکلا نعیم پنجوتھہ اور سلمان صفدر کے ہمراہ زمان پارک سے اسلام آباد ہائیکورٹ روانہ ہوں گے۔ سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر کیسز میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی استدعا کی جائے گی۔
عمران خان آج زمان پارک میں اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ قانونی پہلوؤں پر مشاورت بھی کریں گے۔