• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر )وفاقی جامعہ اردو میں قائم لیبارٹری آف اپلا ئیڈ میتھ میٹکس اینڈ ڈیٹا اینالیسس الخوارزمی ڈیٹا انٹیگریشن اینڈ اربن انفارمیٹکس یونٹ کی جانب سے مرکز تحقیق ریاضیاتی علوم وفاقی جامعہ اردو جی سی یونیورسٹی حیدر آباد اور الفا ٹیکنالوجی ہاوس کے باہمی تعاون میتھ میٹکس پاور ٹو انڈسٹری انٹرنیشنل سیمینار سیریز کا پہلا ایونٹ وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈاکٹر عبدالقدیر خان آڈیٹوریم میں جدید سائنسی ٹیکنالوجیز میں ڈیٹا سائنس و سائیبر سیکوریٹی کی اہمیت کے عنوان سے انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔سیمینار میں اپلا ئیڈ ریاضی کی زیلی شاخیں ڈیٹا سائنس سمیت سائیبر سیکورٹی جیسے اہم موضوعات پر نیشنل انٹرنیشنل اکیڈمی و انڈسٹری کے ماہرین نے گفتگو کی۔سیمینار میں کیمبرج یونیورسٹی لندن سے ڈاکٹر محبی حسین نے خطاب کیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید