سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس کی جانب سے گجرات، گوجرانوالہچیمبرز کے ممبران کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔جس سے خطاب کرتے ہوئے ریاض الدین اور صدر چمبر منصور احمد نے کہا کہ تاجر کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں اہم اور مرکزی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اس لئے انہیں اپنی ذمہ داریاں پوری ایمان داری سے ادا کرنی ہونگی۔