• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی گلبدین نائب کا کہنا ہے کہ ایک خواب پورا ہوا، اب پاکستان کو تین صفر سے شکست دینے کی کوشش کریں گے۔

شارجہ میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے گلبدین نائب نے کہا کہ خواہش تھی کہ پاکستان یا بھارت کو شکست دیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک خواب پورا ہوا، اب سیریز میں کلین سوئپ کی طرف جائیں گے۔

گلبدین نائب نے بتایا کہ شارجہ میں دو ہفتے سے پریکٹس کررہے تھے، پاکستان ٹیم تو دو دن پہلے شارجہ آئی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری ٹیم نے نسیم شاہ کو ٹارگٹ کیا، انہوں نے ایشیا کپ میں ہمیں جیتا ہوا میچ ہروا دیا تھا۔

واضح رہے کہ افغانستان نے اتوار کو 3 میچز پر مشتمل سیریز کے کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 بنائے، جواب میں افغان ٹیم نے 20 ویں اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

افغانستان نے پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ انٹرنیشنل سیریز میں فتح حاصل کی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید