پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکن ظل شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرنے والے ڈاکٹر کو ٹرانسفر یا معطل نہیں کیا گیا۔
جیو فیکٹ چیک نے سوشل میڈیا پر پھیلی خبر کی تصدیق کردی۔
ڈاکٹر محمد اویس قریشی لاہور جنرل اسپتال میں میڈیکو لیگل ایگزامینر ہیں اور وہ اسپتال میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
جیو فیکٹ چیک نے سوشل میڈیا خبروں کی جانچ کا موثر پلیٹ فارم فراہم کردیا، یہاں کسی بھی خبر کی حقیقت سے متعلق رپورٹ دیکھی جاسکتی ہے۔
فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی کسی خبر کی سچائی کےلیے جیو فیکٹ چیک کے نام سے سرچ کیا جاسکتا ہے۔
کسی بھی دعوے کی نشاندہی کےلیے آپ جیو فیکٹ چیک کی ویب سائٹ پر اپنی آرا بھی دے سکتے ہیں۔