• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چاند کے اردگرد آج غروب آفتاب کے بعد 5 سیارے ایک ساتھ نظر آئے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری چاند کے نیچے نظر آئے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق یورینس کا نظارہ دوربین سے ممکن ہوگا۔ جمعے کو غروب آفتاب کے بعد 5 سیاروں کا نظارہ زیادہ واضح ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ دو ہفتے تک یہ نظارہ دیکھا جاسکے گا، سیاروں کے ایک ساتھ نظر آنے کا منظر ہر چند سال بعد ہوتا ہے۔

ماہرین فلکیات نے یہ بھی بتایا کہ زیادہ تر سیاروں کو شہری علاقوں میں بھی دیکھنا ممکن ہوگا۔

خاص رپورٹ سے مزید