• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالمیا کالونی، جھگڑے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے معمر شخص جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عزیز بھٹی کے علاقے ڈالمیا کالونی میں جھگڑے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے 70سالہ حسن علی جاں بحق ہوگیا پولیس نے دکاندار کو حراست میں لے لیا ،پولیس نے بتایاکہ متوفی کا بیٹا ڈالمیا کالونی جمال سینٹر کے قریب دکان پر پنکھا خراب ہونے کے باعث لیکر گیا تھا جہاں کسی بات پر متوفی کے بیٹے اور دکاندار کے درمیان جھگڑا ہو گیا ،بیچ بچائو کے دوران حسن علی کو دھکا لگا تو وہ زمین پر گر پڑے اور انھیں دل کا دورہ پڑا،انھیں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی وہ دم توڑ گئے ،متوفی کے اہلخانہ نے قانونی کارروائی سے انکار اور دکاندار کو معاف کردیا جس کے بعد پولیس نے دکاندار کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید