• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاداب خان اور افتخار احمد کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے 2 مزید کرکٹرز کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا۔

قومی ٹیم کے اسپن بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان اور مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا ہے۔

اس حوالے سے شاداب کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کے بعد سب سے زیادہ وقت امارات میں گزارتا ہوں جو ہمیشہ گھر جیسا محسوس ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے افتخار احمد نے لکھا ’الحمدللّٰہ مجھے ایک ایسے ملک سے گولڈن ویزا ملنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جسے میں اپنا دوسرا گھر کہہ سکتا ہوں۔

اس سے قبل وسیم اکرم، شعیب ملک، اعظم خان اور کئی پاکستانی شخصیات کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل چکا ہے۔

گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد نیشنل اسپانسر کے بغیر متحدہ عرب امارات میں تعلیم، کاروبار اور رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید