• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم جرمن پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے پہلے بادشاہ بن گئے

برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم پہلے بادشاہ ہیں جنہوں نے جرمنی کی پارلیمنٹ ’بنڈیسٹاگ‘ سے خطاب کیا۔

شاہ چارلس نے کہا کہ جنگ کی اذیتیں ایک بار پھر یورپ آچکی ہیں، یوکرین کے خلاف جارحیت نے معصوم لوگوں کو ناقابل تصور تکلیف پہنچائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپ کی سلامتی اور ہماری جمہوری اقدار بھی خطرے میں ہیں۔

شاہ چارلس سوئم تخت نشینی کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر جرمنی پہنچے۔

شاہ چارلس کے ہمراہ ان کی اہلیہ ملکہ کمیلا پارکر بھی برلن میں تین روزہ دورے کیلئے موجود ہیں۔

بادشاہ اور ملکہ کا استقبال مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ برینڈنبرگ گیٹ پر کیا گیا۔

یہ پہلا موقع تھا کہ صدارتی محل کی جگہ برینڈنبرگ گیٹ کو کسی استقبالیہ تقریب کیلئے استعمال کیا گیا۔

بعد ازاں شاہی جوڑا صدارتی محل گیا جہاں ان کیلئے جرمن صدر فرینک والٹر نے سرکاری ضیافت کا اہتمام کیا تھا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ شاہ چارلس نے جرمن پارلیمنٹ سے خطاب کیا، وہ نومبر 2020 میں بحیثیت شہزادہ بھی یہاں تقریر کرچکے ہیں۔

شاہ چارلس سوئم نے اپنی زندگی میں 40 بار جرمنی کا دورہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید