• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: اسمبلی اجلاس میں بی جے پی رکن غیر اخلاقی فلمیں دیکھتے رہے

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے تریپورا سے تعلق رکھنے والے رکن، ریاستی اسمبلی کے اجلاس میں غیر اخلاقی فلمیں دیکھتے رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تریپورا اسمبلی میں ریاستی بجٹ کے متعلق بحث جاری تھی۔

ایم ایل اے یادیو لال ناتھ کے پیچھے بیٹھے کسی رکن نے ویڈیو بنائی جس میں وہ موبائل فون پر فحش فلم دیکھ رہے ہیں۔

ریاستی اسمبلی کے اسپیکر بسوابندھو سین نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہر طرح کی چیز وائرل ہوجاتی ہے، حقائق جاننے تک میں کوئی کاررورائی نہیں کروں گا، مجھے اب تک کسی کی تحریری شکایت نہیں ملی ہے۔

دوسری طرف بی جے پی نے ایم ایل اے یادیو ناتھ کو وضاحت کیلئے طلب کرلیا ہے۔

اسمبلی اجلاس ختم ہونے کے بعد وہ فوراً ہی باہر چلے گئے تھے۔

قبل ازیں 2012 میں کرناٹک کی حکمران جماعت بی جی پی کے دو وزرا ریاستی اسمبلی میں فحش فلمیں دیکھتے ہوئے پائے گئے تھے۔

ان سے زبردستی استعفیٰ لیا گیا تھا لیکن بعد میں پارٹی نے انہیں دوبارہ بحال کر دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید