• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر بریانی بھرے سموسے کی تصویر وائرل

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا 

سوشل میڈیا پر اس وقت بریانی سموسہ کافی وائرل ہے جسے دیکھ کر روزے داروں کا پارہ ہائی ہو رہا ہے۔

آپ نے آج تک بریڈ سموسہ، آلو سموسہ، چائنیز سموسہ، مٹن اور بیف سموسہ تو سن رکھا ہوگا مگر بریانی سموسہ مارکیٹ میں نیا آیا ہے اور اس کمبینیشن نے روزے کی حالت میں سب کے سر چکرا دیئے ہیں۔

سموسوں اور بریانی کے شوقین افراد کے لیے بریانی سموسہ کچھ اچھی خبر ثابت نہیں ہو رہی، تیزی سے وائرل ہوتی اس پوسٹ پر کھانے پینے کے شوقین افراد بس غصے کا اظہار ہی کر پا رہے ہیں۔


اس پوسٹ پر آنے والے دلچسپ کمنٹس اس بات کا ثبوت ہیں کہ دنیا میں کچھ بھی ممکن ہے مگر بریانی اور سموسے کا ملاپ کسی صورت عوام کو قبول نہیں ہے۔

کسی صارف نے اس سموسے کو بنانے والے کے لیے 14 سالہ قید کی سزا کی تجویز دی ہے تو کسی نے اس سموسے کو دنیا کا اختتام قرار دیا ہے۔

اسکرین شاٹس
اسکرین شاٹس

کسی صارف کا کہنا ہے کہ ہم پر اسی لیے عذاب آ رہے ہیں تو کسی نے غصے میں کہا کہ جس نے یہ ایجاد کیا ہے اس کا سموسہ اور بریانی دونوں غذائیں بند کر دینی چاہئیں۔

خاص رپورٹ سے مزید