• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھال پر ’اسمائلی ایموجی‘ لے کر پیدا ہونے والا بچھڑا توجہ کا مرکز بن گیا

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

مسکراتے ہوئے چہرے کے ایموجی سے ملتا جلتا پیدائشی نشان لے کر پیدا ہونے والا گائے کا بچہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

آسٹریلیا میں ہولسٹین فریزین نسل کے پیدا ہونے والے اس گائے کے بچے کا نام ’ہیپی‘ رکھ دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ہیپی‘ رواں ہفتے کے آغاز میں پیدا ہوا تھا۔

’ہیپی‘ سے متعلق مسز کوسٹر کا کہنا ہے کہ ہم نے آج تک متعدد مختلف پیدائشی نشان لے کر پیدا ہوتے جانور دیکھے ہیں مگر ہنستے ہوئے چہرے سے ملتا جلتا یہ پیدائشی نشان اُن سب سے الگ ہے۔

مسز کوسٹر کا کہنا ہے کہ ’ہیپی‘ کے پیدائشی نشان دیکھ کر میں بہت حیران ہوئی تھی، مجھے یقین نہیں آ رہا تھا، میں نے ہیپی کی کھال پر بنے اسمائلی ایموجی کو غور سے دیکھا کہ کہیں کسی نے اس پر اضافی پینٹ تو نہیں کر دیا ہے۔

مسز کوسٹر کا مزید کہنا تھا کہ ’ہیپی‘ یا تو دیگر بیلوں کے ساتھ رہے گا یا پالتو بنا لیا جائے گا کیوں کہ فارم میں کچھ کام کرنے والے اسے اپنا پالتو بنانے کے خواہشمند ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید