پشاور میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آور نے فائرنگ کرکے سکھ دکاندار کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق دیال سنگھ پر ان کے جنرل اسٹور میں فائرنگ ہوئی۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ سکھ تاجر کی فیملی کو اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا، قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیں گے۔
دیال سنگھ اپنے جنرل اسٹور پر موجود تھے کہ مسلح حملہ آور نے ان پر پستول سے فائرنگ کی۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کرلیے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ بھی ہوسکتا ہے۔
مقتول سکھ تاجر محلہ جوگن شاہ ڈبگری بازار پشاور کا رہائشی تھا۔