بہاولپور(سٹی رپورٹر) رشتہ کے تنازع پرسالی کو قتل کرنیوالے ملزم کو عمر قید سنادی گئی۔ تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج بہاولپور رانا عبدالحکیم نے گزشتہ روز مقدمہ نمبر 19/14 تھانہ دھوڑ کوٹ کے ملزم مٹھا کو قتل کا جرم ثابت ہونے پرعمرقید کی سزاسنادی۔استغاثہ کے مطابق ملزم نے اپنی سالی کو رشتہ کے تنازعہ پر کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے 2014ء میں قتل کردیاتھا۔ مقتولہ کے والد محمداقبال کی درخواست پر تھانہ دھوڑ کوٹ نے مقدمہ درج کیا تھا۔کیس کی سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور رانا عبدالحکیم نے ملزم مٹھا کوعمرقیدکی سزا کاحکم سنادیا۔