بھارت میں اپریل، جون میں معمول سے زیادہ گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر حصوں میں گرمی کی شدت معمول سے زیادہ رہے گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر سے وسطی، مشرقی، شمال مغربی بھارت کے بیشتر حصے متاثر ہوں گے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ماہرین نے گزشتہ سال خبردار کیا تھا کہ بھارت میں متواتر گرمی کی لہروں کا امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق دو دہائیوں سے بھارت کا اوسط درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔
بھارت میں فروری میں اوسط درجہ حرارت 29.54 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
فروری میں درجہ حرارت 29.54 ڈگری 1901 کے بعد سے سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔