شام پر اسرائیلی حملے میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز کے 2 مشیر جاں بحق ہو گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مقداد مقدانی جمعے کی صبح صہیونی حملے میں زخمی ہوئے تھے جو آج چل بسے۔
ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ اس حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے مشیر میلاد حیدری بھی جاں بحق ہوئے تھے۔
سیریئن آبزرویٹری کے مطابق مارچ کے دوران اسرائیل کی شام میں یہ چھٹی فضائی کارروائی تھی۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب گارڈز نے اسرائیلی حملے کا پرُزور جواب دینے کےعزم کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب شام کے شہر حمص اور اس کے اطراف کے علاقوں میں اسرائیل نے تازہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 5 شامی فوجی زخمی ہو گئے۔
شامی وزارتِ دفاع کی جانب سے اسرائیلی بمباری اور 5 فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
سیریئن آبزرویٹری کے مطابق اسرائیلی بمباری میں شامی حکومتی فورسز کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
سیریئن آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے باعث ریسرچ سینٹر میں آگ لگ گئی۔