• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سابق صدر کی راستوں کی بندش پر چیف جسٹس سے شکایت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سابق صدر شعیب شاہین نے راستوں کی بندش پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے شکایت کر دی

شعیب شاہین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں مقدمات کے لیے بھی وکلاء کو نہیں آنے دیا جا رہا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کیس چلنے دیں، انتظامیہ کے لیے پریشانی نہ بنائیں، انتظامیہ سب انتظامات عدالت اور پُرامن فضا قائم رکھنے کے لیے کر رہی ہے، اپنے ادارے کے لیے احکامات دیں گے، باقیوں کے لیے نہیں۔

وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ 25 مئی کا واقعہ ہم سب کے سامنے ہے۔

چیف جسٹس نے وکیل شعیب شاہین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ 25 مئی کا ذکر مت کریں، 25 مئی کی درخواست آپ لائے تھے، ایک حد تک آپ بھی اس کے ذمے دار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید