• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ ایک دوسرے کیخلاف فیصلے دینے لگی، ایسے حالات کبھی نہیں رہے، خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ایک دوسرے کے خلاف فیصلہ دے رہی ہے، ایک فیصلے کے خلاف دوسرا فیصلہ پانچ منٹ میں سنا دیا۔ 

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات پاکستان میں کبھی نہیں رہے، اداروں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کر دیا ہے۔ 

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تمام ادارے اپنی حدود سے نکل کر اپنی طاقت کے لیے کام کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ سیاست کو کس نے اتنا ناکام کیا ہے آج ایمرجنسی اور مارشل لا کی بات ہو رہی ہے۔ ایم کیو ایم ایمرجنسی اور مارشل لا کے خلاف ہے، ریاست اور عدالت نے اپنا کردار ادا کیا ہوتا تو یہ صورتحال نہیں ہوتی۔ 

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار نے استحکام نہیں آنے دیا، ملکی سیاست بند گلی میں آچکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید