تاجروں کا کہنا ہے کہ لاہور انتظامیہ مال روڈ پر دھرنے کی اجازت دیکر دراصل ہائی کورٹ کے احکامات کی توہین کر رہی ہے،عید قریب ہے اور مال روڈ پر جلسے منعقد کرنے سے تاجروں کی دکان داری خراب ہورہی ہے،طاہر القادری کہیں اور دھرنا دیں تاجر دکانیں بند نہیں کریں گے ۔
مال روڈ کے تاجروں نے انتظامیہ کی طرف سے ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے کو اجازت دینے پر شدید احتجاج کیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجر رہنما نعیم میر کا کہنا تھا کہ یہ اقدام عدالت عالیہ کی طرف مال روڈ پر جلسے جلوس پر عائد پابندی کی خلاف ورزی ہے ،انتظامیہ دکانیں بند کرانے پر مجبور کر رہی ہے ۔
تاجروں کا کہنا تھا کہ عید نزدیک ہے اس موقع پر مال روڈ پر جلوس دھرنا مناسب نہیں ۔طاہر القادری صاحب کو پیغام دیا تھا کہ کہیں اور جلسہ رکھیں کاروبار کرنےدیں تاجر پہلے ہی پریشان ہیں ۔
تاجر برادری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کینیڈین شہری ہیں، بہتر ہوتا وہیں دھرنے دیتے، وہ بے اعتبار آدمی ہیں، ان کا کوئی پتہ نہیں کارکنوں کو مستقل مال روڈ پر قبضے کا حکم دے دیں لہذا تاجر دھرنا نہیں دینے دیں گے ۔