• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال ہا سال کی طرح اس سال بھی امریکا کے سب سے بڑے ہیوسٹن افطار ڈنر کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

ہیوسٹن سسٹر سٹیز اور سٹی آف ہیوسٹن کے اشتراک سے بے یو سٹی سینٹر میں منعقد ہونے والے 24 ویں سالانہ افطار ڈنر میں 23 سو سے زائد افراد کے لیے افطار کا اہتمام کیا گیا تھا۔

افطار ڈنر میں مہمانِ خصوصی ہیوسٹن کے مئیر سلویسٹر ٹرنر تھے جبکہ اراکینِ کانگریس شیلا جیکسن لی، ایل گرین، ممتاز پاکستانی تاجر جاوید انور، تنویر احمد اور پاکستان سمیت 2 درجن سے زائد مسلم اور غیر مسلم ممالک کے سفارت کاروں اور سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔

افطار میں ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کا مسلمانوں کے لیے رمضان کی مبارک باد کا ویڈیو پیغام بھی دکھایا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میئر ہیوسٹن سلویسٹر ٹرنر نے مسلمانوں کو ماہِ رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کا یہ سب سے بڑا افطار ڈنر ایک signature ایونٹ ہے جس کے انعقاد میں جاوید انور اور سعید شیخ کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکنِ کانگریس شیلا جیکسن لی کا کہنا تھا کہ ہیوسٹن ہم آہنگی کی وجہ سے اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے جو اسے دیگر شہروں سے ممتاز بناتا ہے۔

افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے رکنِ کانگریس ایل گرین کا کہنا تھا کہ اسلام ایک عظیم مذہب ہے اور میں اس کی دل سے عزت اور تکریم کرتا ہوں۔

افطار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز بزنس مین سید جاوید انور نے میئر ٹرنر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہیوسٹن کو منفرد اور ممتاز امریکی شہر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جو ان کے فہم و فراست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید